ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار "السفير" سے نقل كيا ہے كہ بحرين میں محرم الحرام كی مناسبت سے ہونے والی مجالس عزا میں اس ملك كی سيكورٹی فورسز نے عزاداروں كو گرفتار كرنا شروع كرديا ہے ان كا الزام ہے كہ عزاداران حسينی بنی امیہ اور يزيد بن معاویہ كی توہين كرتے ہیں۔
بحرين میں شيعوں كی مذہبی كونسل اور مختلف انجمن اور امام بارگاہوں كے سربراہان ہر سال كی طرح امسال بھی ماہ محرم سے پہلے بحرين كے وزارت داخلہ كے ساتھ اجلاس ركھتے ہیں ليكن اس سال كا اجلاس دھمكيوں سے خالی نہ تھا۔
اس رپورٹ كے مطابق آل خليفہ مجالس عزا پر حملہ كے نتيجہ میں بحرين كے ذاكر اھل بيت﴿ع﴾ عبدالامير البلادی، اور شيخ حسن العالی كو اموی حكومت كی توہين كے جرم میں اور دوسرے ذاكران اہل بيت﴿ع﴾ اور خطبا كو بھی اس حكومت كے خلاف بيانات كے جرم میں گرفتار كيا ہے۔
بحرين كی قومی اور اسلامی تنظيم "الوفاق" كے بيان كے مطابق بحرينی حكومت، خطبا اور مبلغان كو گرفتار كرنے كے ذريعے ان كی زبان بندی اور ان مجالس عزا كو محدود حد تك منعقد كرانے كے در پے ہے۔
1141275