بحرين كی اسمبلی كے ممبر نے اسرائيل كے پرچم كو نذر آتش كرديا

IQNA

بحرين كی اسمبلی كے ممبر نے اسرائيل كے پرچم كو نذر آتش كرديا

11:09 - November 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2452909
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی اسمبلی كے ممبر "اسامہ التميمی" نے فلسطينی عوام كی حمايت میں اسرائيلی پرچم كو اسمبلی میں نذر آتش كرديا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " ruvr" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی قانون ساز اسمبلی كے ممبر "اسامہ التميمی" نے اسرائيل كے پرچم كو آگ لگادی اور اپنے آپ كو فلسطينی عوام كے حامی ہونے كا اعلان كيا۔
تميمی نے اعلان كيا كہ ميری خواہش ہے كہ میں اس كے ذريعے بحرينی عوام كا پيغام ہر فرد تك پہنچاوں، اور میں غزہ كے مظلوم عوام كی حمايت كررہا ہوں۔
واضح رہے كہ بحرينی حكام نے فلسطينی مظلوم عوام كی حمايت میں ہر قسم كے مظاہرے كو ممنوع قرار ديا ہے۔
آخری رپورٹ كے مطابق غزہ پر اسرائيلی وحشيانہ كاروائيوں كے نتيجہ میں 138 افراد شہيد اور 1180 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زيادہ تر تعداد بچوں اور خواتين كی ہے۔
1141757
نظرات بینندگان
captcha