فلسطينی عوام سے اظہار يكہجتی كا اعلان

IQNA

جماعت اسلامی پاكستان:

فلسطينی عوام سے اظہار يكہجتی كا اعلان

17:22 - November 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2453233
بين الاقوامی گروپ: جماعت اسلامی پاكستان كے سيكرٹری جنرل نے اعلان كيا كہ آج جمعہ 23 نومبر كو فلسطينی عوام سے يكجہتی اور وحدت كا اعلان كرتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "SANA" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے: حزب جماعت اسلامی پاكستان كے سيكرٹری جنرل لياقت بلوچ نے كہا آج كے دن تمام عالم اسلام كے مسلمان غزہ پر اسرائيلی حملوں كے خلاف مظاہرے كریں گے۔ اور فلسطينی عوام سے يكجہتی كا اعلان كریں گے۔
اس نے كہا سوڈان كی كانفرنس نے غزہ پر اسرائيلی حملوں میں بچوں، جوانوں اور خواتين كی شہادت كی مذمت كی۔ اور اسرائيل ان حملوں میں مساجد اسپتال، اسكولز، تربيتی سنٹرز اور فلسطينی عوام كے گھروں كو كافی نقصان پہنچايا ہے۔
لياقت بلوچ نے كہا اسرائيل امريكا كی حمايت كے ساتھ عرب ممالك میں اسلامی بيداری كو توڑنے كے درپے ہے اور اس نے بين الاقوامی قوانين كا مذاق بنايا ہے۔
اس نے مزيد كہا امريكا اپنے ناپاك عزائم كے ساتھ مشرق وسطی كے ممالك كے عوام كو ان كے ملكوں میں تفرقہ پھيلانا چاہتا ہے ليكن ان كو ناكامی كا سامنا كرنا پڑرہا ہے۔
حزب اسلامی پاكستان كے سيكرٹری جنرل نے خرطوم میں ہونے والی چار روزہ بين الاقوامی احزاب اسلامی كانفرنس میں جمعہ كے دن كو فلسطينيوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كا اعلان كيا ہے۔
1141851
نظرات بینندگان
captcha