ليبيا میں آٹھویں بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ليبيا میں آٹھویں بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

11:14 - November 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2453413
بين الاقوامی گروپ: یہ مقابلے حفظ اور تجويد قرآن كريم میں رواں سال آٹھ دسمبر سے تيرہ دسمبر تك ليبيا میں منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنارة للاعلام" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے ليبيا میں محكمہ اوقاف اور امور اسلامی كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں اور 53 ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
ليبيا میں ادارہ برائے قرآن كريم مقابلے كے سربراہ محمد الربو نے كہا ان مقابلوں كی كمیٹی كے چئيرمين نے 120 عربی اور اسلامی ممالك كے نمائندوں كو شركت كرنے كی دعوت دی ہے جبكہ ابھی تك 53 ممالك نے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
محمد الربو نے مزيد كہا جيوری كے اراكين كی تشكيل شام كے شيخ ايمن رشدی كی سربراہی میں ہوگی، جن میں شام، تيونس، تركی اور بوركنافاسو سے منتخب افراد جيوری كے فرائض انجام دیں گے۔
الربو نے كہا ان مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد كا سن 25 سال سے زيادہ نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے آخر میں كہا پہلا انعام حاصل كرنے والے كو ليبيا كے ايك لاكھ دينار، دوسرے كو اسی ہزار دينار، تيسرے كو ساٹھ ہزار دينار جبكہ چوتھے اور پانچویں كو بالترتيب چاليس اور بيس ہزار ليبيائی دينار دئیے جائیں گے۔
1142330
نظرات بینندگان
captcha