ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " saphirnews" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے جنوب مشرقی علاقہ كی ايك مسجد كی توہين كی گئی۔ اس سلسلہ میں وہاں كے مسلمان شہريوں نے مقامی وقت كے مطابق تين بجے 25 نومبر كو احتجاجی مظاہرہ كيا۔
اس احتجاج میں فرانس كے شہر ليون كی مسجد كے متولی كامل كبٹن بھی موجود تھے۔
فرانس مسلم كونسل كے اعضاء نے بھی اس احتجاج میں بھر پور شركت كی اور اس طرح كے اقدامات كی شديد مذمت كی۔
واضح رہے كہ چند شدت پسند اور اسلام دشمن افراد نے ہفتہ 24 نومبر كی صبح اس مسجد كی ديوار پر توہين آميز جملات تحرير كئے ہیں۔
1143193