مركزی ايشياء ممالك میں موجود اسلامی قلمی نسخوں كا تعارف

IQNA

تركمانستان سيمينار میں:

مركزی ايشياء ممالك میں موجود اسلامی قلمی نسخوں كا تعارف

21:15 - November 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2454136
بين الاقوامی گروپ: تركمانستان كے دارالحكومت عشق آباد میں سيمينار رواں ماہ كی 28 اور 29 تاريخ كو منعقعد ہورہا ہے جس میں مركزی ايشياء كے ممالك كی لائبريريز میں موجود اسلامی قلمی نسخوں كا تعارف كرايا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "آيسسكو" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار، اسلامی ادارہ برائے تربيتی، علمی و ثقافتی " (ISESCO) "كے زير اہتمام اور تركی كے بين الاقوامی ثقافتی ادارہ كے تعاون سے منعقد ہوگا۔
اس سيمينار میں مركزی ايشيا ممالك كے عمومی اور خصوصی لائبريريوں میں موجود اسلامی قلمی نسخوں كا تعارف كرايا جائے گا۔
اسی طرح اسلامی قلمی نسخوں كی صورت حال اور محققين كے ساتھ تعاون ، اس سيمينار كے ديگر اھداف ہیں۔
1143093
نظرات بینندگان
captcha