ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "OIC" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ دو روزہ سيمينار تركی كی پارليمنٹ كے زير اہتمام منعقد ہوئی ہے۔
اس سيمينار سے احسان اوغلو نے خطاب كرتے ہوئے كہا انسانی حقوق كا احترام، قانون كی بالادستی، ايسی عالمی اقدار ہیں كہ جو ہر انسان میں مشترك ہیں۔
انہوں نے كہا كہ اہم مسئلہ طرفين كے درميان مفاہمت كی كمی ہے۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا اسلام فوبيا ايسا جرم ہے كہ جو نفرت كی جڑ سے شمار ہوتا ہے۔ یہ ايك ايسا عمل ہے جس كے ذريعے انسان كے اندر خوف، وحشت اور كميونٹی میں عدم قبوليت كا باعث بنتا ہے۔ اور اس كے نتائج بے چينی اور تشدد میں اضافے كا باعث بنتے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے كہا مغربی ممالك كو مسلم معاشرہ اور مسلم تنظيموں كی ترقی كيلئے كوششیں كرنی چاہئیں۔
1143898