ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ ايكنا﴾ نے خبررساں ايجنسی "نون" سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں میں شركت كے خواہاں حضرات اپنے ناموں كے اندراج كيلئے اس ملك كے مختلف صوبوں میں موجود دفاتر يا بغداد میں موجود قرآن سنٹرز اور يا شيعوں كے اوقاف كے دفاتر میں رجوع كریں۔
ادارہ اوقاف كے انفارميشن سنٹر كے سربراہ علی غزائی نے اس بارے گفتگو كرتے ہوئے كہا عراق كے شيعوں كے ادارہ اوقاف كے سربراہ سيد صالح الحيدری نے ان مقابلوں كی حمايت كی ہے اور یہ مقابلے يكم فروری سے 4 فروری 2013 تك منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا: یہ مقابلے قرائت قرآن كريم، سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ كی تفسير، مكمل حفظ قرآن، 20 اور 10 پاروں كے حفظ میں منعقد ہوں گے۔
1143913