ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ajib" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ غزہ اور اسرائيل كی جنگ بندی كو ابھی چند ہی روز گذرے ہیں، عالم فٹبال فیڈريشن كے سيكرٹری جنرل "جورم واك" نے 27 نومبر كو اعلان كيا ہے كہ غزہ كے اسٹیڈيم جو كہ اسرائيلی حالیہ حملوں كے دوران تباہ ہوگيا تھا، كو دوبارہ تعمير كریں گے۔
فيفا كے سيكرٹری جنرل نے مزيد كہا: ان حملوں میں جو اسٹیڈيم تباہ ہوں گے ان كی تعمير كرانا ہمارا فرض ہے۔ فوٹبال ايسا كھيل ہے جو انسان كو ايك دوسرے كے قريب لاتا ہے۔ اور ہمارا فريضہ ہے كہ تباہ ہونے والے ہر قسم كے اسٹیڈيم كو دوبارہ تعمير كرائیں۔
ياد رہے كہ فرانس كی ايك يونيورسٹی كے گروپ نے بھی غزہ كی اسلامی يونيورسٹی كو تعمير كرانے كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
1145025