ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "صوت المنامہ" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی اسلامی جماعت الوفاق نے بيانیہ صادر كيا ہے: جزيرہ سترہ میں آل خليفہ كی فورسز كے جابرانہ حملے اور گھروں كی تباہی جيسے اقدامات جزيرہ سترہ كے علاقے مہزہ كے عوام میں خوف و ہراس پھيلا رہے ہیں۔
اس بيانیہ میں آيا ہے: گھروں كی تباہی اور خوف و ہراس ان علاقوں میں ابھی تك جاری ہے۔
اس بيانیہ كے مطابق آل خليفہ كی فورسز نے ان علاقوں میں گھروں پر حملہ اور ايسے ظلم كررہے ہیں جو انسانی، اخلاقی اور دينی حقوق كے خلاف ہیں۔
واضح رہے كہ آل خليفہ فورسز نے ان حملوں كے دوران ان علاقوں سے 14 افراد كو گرفتار بھی كيا ہے۔
1144967