ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ajib" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزيراعظم رجب طيب اردگان نے ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا طلاب ان مدارس میں اسلامی حجاب كی رعايت كرتے ہوئے كلاسز میں شركت كرسكتے ہیں اور گورنمنٹ اسكولز میں بھی اسلامی حجاب پہننے كی اجازت ہوگی۔
انہوں نے كہا: ايسا اقدام لوگوں كے بھرپور مطالبات سے كيا گيا ہے اور ہر كسی كو اجازت ہوگی جس طرح چاہے اسلامی حجاب سے اپنی بچيوں كو اسكول بھيجیں۔
واضح رہے كہ بعض تنظيموں نے اس اقدام كو اس ملك كے بنيادی قوانين كی خلاف ورزی قرار ديا ہے جبكہ تركی كے اكثريت عوام نے ايسے اقدام كو خوش آئند قرار ديا ہے۔
1145462