ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "EMB" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ تربيتی سيمينار بلجئيم كی مسلم ايگزيكٹو كونسل كے زير اہتمام منعقد ہوا۔ اس میں اس ملك كی مساجد كے امام جماعات اور عيسائی اور یہودی مفكرين اور دانشوروں نے شركت كی۔
اسلام كی حفاظت اور اسلامی قوانين كا احترام اور اديان كے درميان مسلمانوں كا مقام جيسے موضوعات ہیں جن پر اس دوروزہ سيمينار میں بحث كی گئی۔
اسی طرح اسلام كی نظر میں پرامن زندگی، بھائی چارہ اور ايك دوسرے كا احترام جيسے موضوعات بھی اس تربيتی سيمينار میں بيان كئے گئے۔
ياد رہے كہ اس تربيتی سيمينار كا آئندہ مرحلہ بلجئيم كی حكومت كے زير اہتمام آئندہ ماہ منعقد ہوگا۔
1145688