ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "صوت المنامہ" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ منامہ كے خطيب جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے "دراز" علاقہ كی مسجد امام صادق ﴿ع﴾ میں نماز جمعہ كے خطبے كے دوران كہا: بحرين كی اصلی اور اساسی مشكل سياسی استبداد ہے۔
انہوں نے مزيد كہا بحرين كی حكومت دہشت گردی جيسے اقدامات كو حل كرنے كيلئے مصر ہے اور اس بحران كو حل كرنے كيلئے امنيت كی خواہاں ہے اور اس ہدف كو پانے كے بہانے العكر اور مہزہ جيسے علاقوں میں قتل و غارت اور ان علاقوں كو تباہ كررہی ہے۔
آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے ماہ محرم میں مبلغين اور خطبا كی گرفتاری كے متعلق كہا بہتر یہ تھا كہ سياسی حكام كی طرف سے عدم تشدد كے منشور كے صادر ہونے كے بعد قانونی گروپس كی طرف سے چارٹر صادر ہو، تاكہ بحرين میں قتل و غارت ختم كيا جائے ليكن ايسا اقدام ابھی تك نہیں ہوسكا۔
1145673