امريكا كی يونيورسٹی ميچی گن میں "يوم حجاب" منايا گيا

IQNA

امريكا كی يونيورسٹی ميچی گن میں "يوم حجاب" منايا گيا

19:21 - December 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2456614
بين الاقوامی گروپ: امريكا كی يونيورسٹی ميچی گن میں غير مسلم سٹوڈنٹ لڑكيوں نے يوم حجاب منايا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " ajib" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ امريكا كی يونيورسٹی ميچی گن میں مقيم مغربی طلاب كی ايك انجمن نے تيسرے سال بھی يوم حجاب منايا۔
یہ تقريب امريكا میں مقيم مسلمانوں كی طرف سے اسلام شناسی كے عنوان سے منعقد ہوئی۔ جس میں چاليس غير مسلم طلاب لڑكيوں نے حصہ ليا۔
اس دن كی مناسبت سے غير مسلم اسٹوڈنٹ لڑكيوں نے اپنے آپ كو اسلامی حجاب كے ذريعے آراستہ كيا۔ اور اسلامی حجاب كے ساتھ اپنی كلاسز میں شركت كررہے ہیں۔
1145840
نظرات بینندگان
captcha