ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار "الرياض" سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے سعودی عرب كے محكمہ امور اوقاف كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں اس میں 164 افراد 53 مختلف ممالك سے شركت كررہے ہیں۔
سعودی عرب كے بادشاہ ان بين الاقوامی مقابلوں كی نگرانی كریں گے۔ اور ان كی سرگرميوں كو " www.alquran.gov.sa " ويب سائٹ كے ذريعے لائيو نشر جائے گا۔
ياد رہے كہ سعودی عرب میں پہلی بار یہ مقابلے 1978 میں منعقد ہوئے تھے اور اس میں 5164 افراد مختلف براعظم سے شريك ہوئے تھے۔
1145821