ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم چينل سے نقل كيا ہے كہ آل خليفہ فورسز نے گذشتہ ماہ میں سعودی فوجی اہلكار كے ذريعے چاليس سے زيادہ مساجد كو مسمار كيا ہے گذشتہ روز يكم دسمبر كو بھی انہوں نے شہر حمد كی مسجد ابوطالب كو دوبارہ تباہ كرديا۔
یہ مسجد آل خليفہ كے حكام كی طرف سے دوبارہ مسمار كی گئی جبكہ عدالت اور محكمہ امور اوقاف كی طرف سے اس مسجد كی دوبارہ تعمير كا حكم صادر ہوچكا ہے۔
بحرين كے شيعہ كميونٹی سات سال سے اس مسجد میں نماز پڑھ رہے ہیں اور یہ مسجد محكمہ اوقاف جعفریہ سے جاری شدہ لائسنس كی بنياد پر تعمير كی گئی تھی۔
بحرين كے شيعہ علماء نے عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ مسمار شدہ مساجد میں نماز جاری ركھیں تاكہ حكام ان مساجد كی تعمير میں جلدی كریں۔
1146177