ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " trouvetamosquee" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ورسليز شہر كی مسلم انجمن نے مسلمانوں كی آبادی میں اضافہ كی بدولت اپنے دفتر كی وسعت اور مسجد كی تعمير كی خبر دی ہے۔
واضح رہے كہ اس شہر كی مسلم انجمن كے دفتر كا افتتاح سال 1987 میں ہوا تھا۔
یہ شیڈول تين مراحل میں طے كيا گيا ہے: اس انجمن كی اصلی عمارت كی ترميم، عبادات انجام دينے كی جگہ، اور ايك دوسری عمارت جس میں كلاسز كی تشكيل اور پارك كو مدنظر ركھا گيا ہے۔ اس میں مسجد كی تعمير بھی كی جائے گی۔
ياد رہے كہ ورسليز فرانس كا ايك تاريخی اور تفريحی شہر ہے اور اس كی اہميت اس میں موجود تاريخی محل ہے اس بنا پر اس شہر میں مسجد كی تعمير سے اندازہ لگايا جاسكتا ہے كہ اسلام كی تبليغ اور پيشرفت میں اضافہ ہو۔
1146267