مسلمانوں كےبارے میں منفی پروپگينڈا ؛ امريكی میڈيا كی گفتگو كا حقيقی محور

IQNA

مسلمانوں كےبارے میں منفی پروپگينڈا ؛ امريكی میڈيا كی گفتگو كا حقيقی محور

23:01 - December 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2457416
بين الاقوامی گروپ : امريكہ میں شمالی كيرولينا يونيورسٹی كی جانب سے ہونے والے سروے كے مطابق امريكہ كے نجی اداروں اور تنظيموں نے ۱۱ ستمبر سے اب تك ڈر اور نفرت جيسے دو عوامل كو بروئے كار لاتے ہوئے مسلمانوں كے بارے میں منفی پروپگينڈے كو عالمی ذرائع ابلاغ کی بنيادی مہم میں تبديل كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Science Codex»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تحقيقات اس بات کی نشاندہی كرتی ہیں كہ امريكی میڈيا میں جاری مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویوں میں اس وقت نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
واضح رہے كہ كيرولينا يونيورسٹی كے علوم و ہنر فيكلٹی كے استاد كرسٹوفر بيل نے اس سروے كے دوران plagiarism detection نامی سوفٹ وئير سے استفادہ كرتے ہوئے اطلاع دی ہے كہ سال ۲۰۰۱ سے ۲۰۰۸ تك ۱۲۰ نجی تنظيموں اور اداروں كی جانب سے ۵۰ ہزار سے زائد ٹی وی پروگراموں كے دوران مسلمانوں سے متعلق ۱۰۸۴ خبریں نشر كی گئی ہیں ۔
1146201
نظرات بینندگان
captcha