استنبول میں اسلامی اقتصاد كے نویں بين الاقوامی اجلاس كا انعقاد

IQNA

استنبول میں اسلامی اقتصاد كے نویں بين الاقوامی اجلاس كا انعقاد

23:01 - December 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2457417
بين الاقوامی گروپ : ۹سے ۱۱ ستمبر ۲۰۱۳ تك استنبول میں "اسلامی اقتصاد اور سرمایہ كاری" كے عنوان سے نواں بين الاقوامی اجلاس منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «sesric»، كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس اسلامی ممالك كے تحقيقاتی ، معاشی، سماجی اور تعليمی مركز (SESRIC) ، اسلامی ترقياتی بينك ، اسلامی تحقيقاتی و تعليمی سينٹر ، بين الاقوامی اسلامی اقتصاد انجمن اور قطر يونيورسٹی كی اسلامی اقتصاد فاؤنڈيشن كی شركت كے ساتھ منعقد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ استنبول میں منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی اجلاس كا عنوان " اسلامی نقطہ نظر سے ترقی ، عدالت اور استحكام " ہے جو دنيا بھر كے ماہرين اقتصاد كی موجودگی میں منعقد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سلسلے كا پہلا اجلاس سال ۱۹۷٦ میں سعودی عرب كے شہر مكہ مكرمہ میں منعقد كيا گيا تھا ۔
1146474
نظرات بینندگان
captcha