حماس كا نام دہشت گردی كی لسٹ سے ہٹايا جائے۔ اسماعيل ہنیہ

IQNA

حماس كا نام دہشت گردی كی لسٹ سے ہٹايا جائے۔ اسماعيل ہنیہ

19:14 - December 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2458100
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے وزير اعظم نے كہا حماس اور دوسری مزاحمت تحريكوں كا نام دہشت گردی كی لسٹ سے خارج كردينا چاہئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے شائع ہونے والے اخبار "السبيل" سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے يورپ يونين كے وفد سے كہ جو غزہ كے دورہ كررہے تھے، سے گفتگو كرتے ہوئے كہا : اب وقت پہنچ چكا ہے كہ تحريك حماس اور دوسری مزاحمت تنظيموں كا نام دہشت گردی كی لسٹ سے خارج كردیں۔
اسماعيل ہنیہ نے مزيد كہا: حماس اور دوسری فلسطين كی مزاحمت تحريكیں فلسطينی عوام كا دفاع اور اسرائيل كے جارحانہ حملوں كے خلاف قيام كرتے ہیں۔
فلسطين كے منتخب وزير اعظم نے كہا: اب وقت آن پہنچا ہے كہ اسرائيلی حكام كو فلسطين پر مسلسل ظلم و جبر كے جرائم میں سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے كہا: ہماری مشكل صرف جنگ بندی نہیں تھی بلكہ ہماری بنيادی اور اساسی مشكل خطے میں عدم امنيت اور فلسطين كی سرزمين پر صہيونيوں كا وجود ہے۔
1147651
نظرات بینندگان
captcha