شام ؛ جامع مسجد "حمص" كے نزديك بم دھماكہ / دہشت گردوں كی جانب سے اسرائيلی بموں كا استعمال

IQNA

شام ؛ جامع مسجد "حمص" كے نزديك بم دھماكہ / دہشت گردوں كی جانب سے اسرائيلی بموں كا استعمال

19:27 - December 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2458101
بين الاقوامی گروپ : شام كے علاقے الحمراء میں واقع جامع مسجد "حمص" كے نزديك ہونے والے بم دھماكے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم چينل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے علاقے الحمراء میں واقع جامع مسجد "حمص" كے قريب كار بم دھماكے كے نتيجے میں ۷ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
اسی طرح گزشتہ روز ۲ دسمبر كو الجبيلہ نامی علاقے میں فوج اور عسكريت پسندوں كے درميان ہونے والی جھڑپ كے دوران كم سے كم ۴۰ عسكريت پسند من جملہ حكومت كو مطلوب دہشت گرد معاویہ شلاش كے ہلاك ہونے كی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
العالم چينل كی رپورٹ كے مطابق ، شام میں بر سرپيكار عسكريت پسند اسرئيل ساخت كے بموں سے استفادہ كرتے ہیں ۔
1147244
نظرات بینندگان
captcha