فرانس میں مسلم خاتون كا بہترين بچوں كی نرس كے عنوان سے انتخاب

IQNA

فرانس میں مسلم خاتون كا بہترين بچوں كی نرس كے عنوان سے انتخاب

19:27 - December 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2458103
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں نو مسلم باحجاب خاتون "ايزابل كاٹيو" كو بہترين بچوں كی نرس كے عنوان سے منتخب كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس میں (نرس اكیڈمی) كی جانب سے ہر سال بہترين بچوں كی نر س كے انتخاب كے لیے مقابلہ منعقد كيا جاتا ہے ، ليكن اس سال منعقد ہونے والے مقابلے میں شريك ايك باحجاب مسلم خاتون نے پہلی پوزيشن حاصل كركے سب كو حيرت زدہ كر ديا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ مقابلہ ملك بھر سے ايك ہزار نرسوں كی شركت كے ساتھ منعقد كيا گيا ہے جبكہ سماجی مسائل كے ماہرين پر مشتمل جيوری نے مختلف سوالوں كے ذريعے بہترين نرس كے چناؤ كے لیے كوشش كی ہے ۔
1147310
نظرات بینندگان
captcha