ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اليكشن كا بائيكاٹ كرنے كے بعد حكومت مخالف وہابيوں نے گزشتہ شب نكالی گئی احتجاجی ريلی كے دوران اليكشن كے نتائج كو منسوخ كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
سينكڑوں مظاہرين نے دارالحكومت كے مختلف حصوں میں نئی منتخب پارليمنٹ كے خالف مظاہروں میں اعلان كيا : یہ پارليمنٹ صرف حكومت كے مفادات كے لیے كام كرے گی ۔
قابل ذكرہے كہ ۵۰ اراكين پر مشتمل مجلس الامہ نامی كويتی پارليمنٹ میں پہلی مرتبہ ملك كے ۳۵ فيصد شيعہ ۱۷ نشستين جيتنے میں كامياب ہوئے ہیں جس نے وہابيوں كو بوكھلاہٹ كا شكار كر ديا ہے ۔
1148045