ملائيشيا ؛ ماحولياتی تحفظ كے لیے مسلمانوں كی ہفتہ وار نشست كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا ؛ ماحولياتی تحفظ كے لیے مسلمانوں كی ہفتہ وار نشست كا انعقاد

21:57 - December 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2458964
بين الاقوامی گروپ : ملائيشيا كے مسلم طلبا ہفتہ وار نشستوں كے ذريعے اسلامی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے ماحولياتی تحفظ كے طريقوں كو زيربحث لانے اور اپنے ملك میں ان پر عملدرآمد كرنے كی كوشش كر رہے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائيشيا كے مسلمان طلبا اسلامی تعليمات كی روشنی میں ايكولوجكل رياست بنانے كے طريقہ كار كا جائزہ لينے اور ملك كی نئی ٹيكنالوجی كو ملائيشيا كے ساتھ ساتھ دنيا بھر میں توانائی كی ترقی كے لیے بروئے كار لانے كے لیے جمع ہوتے ہیں۔
واضح رہے كہ ان طلبا كا تعلق كوالالمپور كے قريب واقع مالاكا ٹيكنيكل يونيورسٹی سے ہے جو اپنی ہفتہ وار نشست كے دوران ملك میں محوليات كے تحفظ كے لیے بحث ومباحثہ كرتے ہیں تاكہ لوگوں كو آگاہی فراہم كرنے اور متعلقہ حكام كی مدد سے ان روشوں كو اجرا كر سكیں ۔
1148380
نظرات بینندگان
captcha