ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بھارت كی سپريم كورٹ نے يوٹيوب سے توہين آميز فلم كو حذف كرنے كے لیے ہندوستان كی مذہبی جماعت "جمعيت اسلام" كے سيكرٹری جنرل "مولانا محمود مدنی اسد" كی جانب سے پيش كی گئی درخواست كے حق میں فيصلہ ديا ہے ۔
اس سے قبل بھی ہندوستان میں اس فلم كو حذف كرنے كے لیے درخواستیں دی گئیں تاہم پوليس حكام كا كہنا تھا كہ ملك میں گوگل كمپنی پر دباؤ ڈالنے كے لیے ان كے پاس خاطرخواہ اختيارات نہیں ہیں ۔
1149124