بحرين میں بڑے پيمانے پر احتجاجی مظاہروں كی كال

IQNA

بحرين میں بڑے پيمانے پر احتجاجی مظاہروں كی كال

23:44 - December 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2459420
بين الاقوامی گروپ : بحرينی عوام ايك بار پھر آل خليفہ كی پاليسيوں اور مظالم كے خلاف مظاہرے برپا كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ الوفاق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی حكومت مخالف جماعتوں اور گروپوں نے ايك بار پھر حكومت كی جانب سے پرتشدد كاروائيوں كے سلسلے كو جاری ركھنے پر عوام كو آل خليفہ كی آمرانہ اور استبدادنہ پاليسيوں كے خلاف ملك گير احتجاجی مظاہروں كی كال دی ہے ۔
واضح رہے كہ حكومت نے ملك مين ہر قسم كے مظاہروں اور احتجاجی ريليوں پر پابندی لگا ركھی ہے ليكن اس كے باوجود مخالف گروپوں اور عوامی دھڑوں نے اس عزم كا اظہار كيا ہے كہ اپنے مطالبات اور آواز كو دنيا تك پہنچانے كے لیے ان پر امن مظاہروں كو جاری ركھا جائے گا ۔
بحرينی عوام دو سال سے مظاہروں كے ذريعے حكومتی دہشت گردی كے خاتمے كا مطالبہ كررہی ہے ليكن اس كے باوجود ابھی تك حكومت آل خليفہ نے سعودی قابض فوج كی مدد سے تشدد آميز پاليسيوں كو جاری ركھا ہوا ہے۔
1149108
نظرات بینندگان
captcha