ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنارہ للاعلام" نیٹ ورك كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ بين الاقوامی مقابلے شہر طرابلس كے ہوٹل "كورنٹيا" میں محكمہ امور اوقاف كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں۔
ليبيا كی بين الاقوامی قرآن كريم كمیٹی كے اعلی عہديدار محمد ربو نے كہا: ان مقابلوں كی منتظمہ كمیٹی نے 120 ممالك كو دعوت نامے ارسال كئے تھے، جنہوں نے ان مقابلوں میں شركت كيلئے اپنی موافقت كا اعلان كرديا ہے۔
ان بين الاقوامی مقابلوں كی جيوری كے سرپرست شام كے شيخ ايمن رشدی السويد ہیں، جبكہ ليبيا، تركی، تيونس اور بوركينافاسو كے اراكين بھی جيوری میں شامل ہیں۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے آج 8 دسمبر سے شروع ہورہے ہیں اور 13 دسمبر تك جاری رہیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے صوبہ البرز كے حافظ قرآن كريم حسين كوہ خيل ان مقابلوں میں نمائندے كی حيثيت سے شركت كررہے ہیں۔ جبكہ 15 عربی ممالك جن میں مصر، مراكش، اردن، تيونس سعودی عرب، لبنان، يمن، فلسطين، الجزاير، عراق، سوڈان، عمان، كويت اور موريطانیہ كے نمائندے شامل ہیں۔
1149565