ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت المنامہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كے علاقے دراز میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" كے خطيب آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران خيال ظاہر كيا : آج ہم ايك بار پھر حكومت كی جانب سے اعلانیہ طور پر مسجدوں پر حملوں كا مشاہدہ كر رہے ہیں اور یہ امراللہ كی شان میں آل خليفہ كی جسارت اور اسلامی مقدسات كی توہين كے ساتھ ساتھ مسلمانوں كے احساسات مجروح كرنے كی نشاندہی كرتا ہے ۔
آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے اس بيان كے ساتھ كہ مساجد كے ساتھ آل خليفہ كے اس انتہاپسندانہ رویے كی دليل ابھی تك مشخص نہیں ہوئی مزيد كہا : مسجدوں كی پے در پے مسماری الہی مقدسات اور دينی اقدار كی آشكار بے حرمتی كی منہ بولتی تصوير ہے ۔
1149337