بيرونی قوتوں كی جانب سے شامی باغيوں كی حمايت ؛ شام اور خطے سميت پوری دنيا كے لیے خطرہ ہے

IQNA

بيرونی قوتوں كی جانب سے شامی باغيوں كی حمايت ؛ شام اور خطے سميت پوری دنيا كے لیے خطرہ ہے

23:12 - December 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2461544
بين الاقوامی گروپ : میڈيا میں نشر ہونے والی حالیہ رپورٹیں اس بات كی حكايت كررہی ہیں كہ امريكہ كی شہ پر قطر كی جانب سے قذافی كے مخالف گروپوں كو ديا گيا اسلحہ آج انتہا پسند دہشت گردوں كے ہاتھوں میں ہے جس نے ليبيا كی عوام كا جينا حرام كر ركھا ہے ۔
یہ امر اس بات پر دلالت كر رہا ہے كہ ملكوں كی بدلتی ہوئی صورتحال میں بيرونی طاقتوں كی بے جا مداخلت اگرچہ كہ یہ كام نام نہاد جمہوريت كے قيام كے لیے ہی كيوں نا ہو عوام كو فقط مشكلات سے دوچار كرے گی ۔
دوسرا مہم ترين نكتہ یہ كہ خود امريكہ بھی جس نے ليبيا كی سابقہ حكومت كی بساط پلٹنے كے لیے مخالف گروپوں كو بے دريغ اسلحہ سپلائی كيا تھا اس كے نقصانات سے محفوظ نہیں رہا اور بنغازی میں امريكی قونصل خانے پر مسلحہ افراد كے حملے میں امريكی سفير سميت كئی افراد ہلاك ہو گئے تھے ليكن اس كے باوجود امريكہ نے اس واقعے سے درس نہیں ليا اور اب وہ شام میں اس تجربے كو دہرا رہا ہے ۔
1150537
نظرات بینندگان
captcha