ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی اور ايرانی تہذيب و ثقافت كی تاريخ كی پہلی كانگريس نومبر 2009 میں منعقد ہوئی تھی، اس كانگريس میں مختلف ملكی اور غير ملكی شركاء نے مختلف موضوعات پر اپنے مقالات پيش كئے تھے۔
اسلامی اور ايرانی تہذيب و ثقافت كی تاريخ كہ جو انقلاب اسلامی كی اعلی كونسل رھبر معظم كی نمائندگی كا ادارہ اور ديگر مختلف اداروں كی كوششوں سے اس موضوع پر دوسری كانگريس كا انعقاد كرنا تھا۔
اس بنا پر دوسری كانگريس رواں سال دسمبر میں "اسلامی ادوار میں طب كی تاريخ" كے موضوع پر منعقد ہونا تھی، اور ايرانی اور غير ملكی مفكرين اور محققين كی موجودگی میں مقالات پيش كرنا تھے اور مختلف موضوعات پر بحث و گفتگو كرنا تھی، جو كہ بغير كسی اطلاع كے اس كا انعقاد اگلے سال دسمبر تك كيلئے ملتوی كرديا گيا۔
ياد رہے كہ ايكنا نيوز ايجنسی آئندہ چند روز تك اس كے ملتوی ہونے كے اسباب كيلئے رپورٹ پيش كرے گی۔
1150050