بروكسل میں "بيلجئيم كے مسلمانوں كے حقوق" نامی تنظيم كی سرگرميوں كا آغاز

IQNA

بروكسل میں "بيلجئيم كے مسلمانوں كے حقوق" نامی تنظيم كی سرگرميوں كا آغاز

22:43 - December 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2462255
بين الاقوامی گروپ : ۹ دسمبر كو بيلجئيم كے شہر بروكسل میں "بيلجئيم كے مسلمانوں كے حقوق" نامی تنظيم نے اسلام مخالف اقدامات كی روك تھام كے لیے اپنے كام كا آغاز كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «amanbox»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام كے بارے میں روزناموں می شائع ہونے والی خبروں ، مجلوں میں شائع ہونے والی تصويروں ، پارليمانی نمائندوں كے ساتھ ساتھ ديگر مذہبی اور سياسی اراكين كے خطابات پر نظر ركھنا اس تنظيم كی جملہ سرگرميوں كا حصہ ہے ۔
واضح رہے كہ یہ تنظيم فرانس میں اسلام فوبيا كے مقابلے كے لیے قائم كیے گئے ادارے كی طرز پر بنائی گئی ہے جس كا كام بيلجئيم میں اسلام مخالف سرگرميوں كے بارے میں درست اور قابل اعتماد اعداد و شمار كو پيش كرنا ہے ۔
1150945
نظرات بینندگان
captcha