قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "BahrainRights" نامی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين میں انسانی حقوق كی تنظيم نے انكشاف كيا ہے كہ رواں ماہ میں آل خليفہ نے بحرين میں چار شيعہ مساجد كو گرايا ہے یہ مساجد 2011 میں بھی گرائی گئی تھیں اور اب ان مساجد كو دوبارہ تعمير كيا جارہا ہے۔
ياد رہے كہ حكومت بحرين نے وعدہ كيا تھا كہ وہ ان مساجد كو دوبارہ تعمير كرائے گی ليكن دوبارہ تعمير كرانے كی بجائے حكومت بحرين نے ان مساجد كو دوبارہ گراديا ہے۔ ياد رہے كہ ان مساجد كو بحرينی شہری اپنی مدد آپ كے تحت دوبارہ تعمير كررہے ہیں۔