ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس تربيتی كورس كی اختتامیہ تقريب میں قزاقستان كی مختلف يونيورسٹی میں فارسی زبان كے زير تعليم طلاب میں سے 35 افراد نے شركت كی۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے اتاشی اصغر صابری اور ثقافتی ماہر رضا استادی نے تمام شركاء كا شكریہ ادا كيا اور پھر اس كورس كے متعلق اپنے خيالات كا اظہار كيا۔
صابری نے اپنے خطاب میں اميد ظاہر كی ہے كہ آئندہ بھی اس جيسے كورسز كا انعقاد كيا جائے گا۔
اگلے شیڈول كے مطابق فارابی يونيورسٹی كے مشرق شناسی ڈپارٹمنٹ كے تعاون كے ساتھ ايران شناسی سنٹر میں ماہانہ اجلاس كا انعقاد كيا جائے گا۔
اسی طرح اميد ظاہر كی ہے كہ ايسی سہوليات فراہم ہوں تاكہ طلاب اور اساتذہ ايسے كورسز میں شركت كرسكیں۔ آخر میں طلاب میں اسناد اور انعامات تقسيم كئے گئے۔
1151320