ايران كی قرآنی خبررساں ايجسنی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق لبنان میں علامہ فضل اللہ كے مختلف اداروں كے سربراہ سيد علی فضل اللہ نے گذشتہ روز دس دسمبر كو عراق كی پارليمنٹ كے وفد سے ملاقات كی اور اس ملاقات كے دوران انہوں نے خطے میں امن و امان كی فضا قائم كرنے كی تاكيد كی۔
انہوں نے كہا: خطے میں مختلف بحران كے حل كيلئے كوششیں تيز كرنی چاہئیں اور شيعہ اور سنی كے درميان ہونے والے اختلافات كو دور كرنا چاہئے۔
اس ملاقات میں لبنان اور مختلف مناطق كی موجودہ صورتحال كا جائزہ ليا گيا اور عراقی وفد نے اپنے ملك كی موجودہ وضعيت كے بارے میں سيد علی فضل اللہ كو آگاہ كيا اور آخر میں علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ كے مزار پر تشريف لے گئے۔
1152145