لبنان میں ریڈيو قرآن كريم مقابلوں كی اختتامی تقريب

IQNA

لبنان میں ریڈيو قرآن كريم مقابلوں كی اختتامی تقريب

18:47 - December 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2463430
بين الاقوامی گروپ: لبنان میں ریڈيو قرآن كريم مقابلوں كی اختتامی تقريب گذشتہ روز دس دسمبر كو اس ملك میں منعقد كی گئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "لبنانين فائلز" ويب سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد قبانی كے نمائندگی میں فتوی كمیٹی كے سيكرٹری جنرل شيخ امين الكردی نے اس تقريب تقسيم انعامات میں شركت كی۔
لبنان ریڈيو قرآن مقابلوں كے سربراہان اور ان مقابلوں میں انعامات حاصل كرنے والے افراد كے ساتھ ساتھ ان كے عزيز و اقارب بھی اس تقريب میں شريك تھے۔ اور لبنان كے ریڈيو قرآن كريم كے سربراہ نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا: ان مقابلوں كے اہداف لبنان كے معاشرہ خصوصاً مسلم كميونٹی میں قرآن كريم سے آشنائی اور ان مقابلوں میں تشويق پيدا كرنا ہے۔
شيخ امين الكردی نے كہا: ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد ریڈيو قرآن كريم كے ذريعے تبليغ، نشر و اشاعت تعليم اور تربيت كرنا ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں 30 افراد میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
1151864
نظرات بینندگان
captcha