بحرينی جج كی جانب سے ﴿زينب الخواجہ﴾ كی گرفتاری كی مدت میں اضافے كا حكم

IQNA

بحرينی جج كی جانب سے ﴿زينب الخواجہ﴾ كی گرفتاری كی مدت میں اضافے كا حكم

23:26 - December 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2464213
بين الاقوامی گروپ :١۴ دسمبر بروز جمعہ ، بحرين كے الوسط مجلے نے اعلان كيا ہے كہ بحرين میں سرگرم سياسی كاركن زينب الخواجہ كيس كی سماعت كرنے والے جج نے تحقيقات مكمل ہونے تك ان كو مزيد ١۰ دن تك جيل میں ركھنے كا حكم ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رپورٹ كے مطابق جج نے انہیں مزيد دس دن كے لیے جيل میں ركھنے كا حكم جاری كيا ہے ۔
ان كے وكيل محمد الوسطی نے اپنے موكل كی رہائی كے لیے ہر قسم كی ضمانت پيش كرنے كا اعلان كرتے ہوئے ان كی گرفتاری كو بلاجواز اور غيرقانونی قرار ديا ہے ۔
واضح رہے كہ زينب الخواجہ كو السلمانیہ ہسپتال سے اس وقت گرفتار كيا گيا تھا جب وہ سيكورٹی فورسز كی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عبد المحسن نامی ۲۰ سالہ جوان كی عيادت كے لیے ہسپتال گئی تھیں۔
1153729
نظرات بینندگان
captcha