ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ISESCO" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو تنظيم كے سربراہ عبدالعزيز عثمان التويجری نے فلسطين اتھارٹی كے سربراہ محمود عباس كی دعوت پر دسمبر كے مہينے تك فلسطين اور رام اللہ كا دورہ كرنا چاہتے تھے، كہ اسرائيلی حكام نے ان كے فلسطين میں داخلہ كو ممنوع قرار ديا ہے۔
صہيونی حكمرانوں نے ان كے اس سفر كی سخت مخالفت كی ہے۔ ياد رہے كہ ان كا یہ سفر فلسطين كے علمی، تربيتی اور ثقافتی سنٹرز كے دورے پر مشمول تھا۔
آيسسكو نے اسرائيل كے اس اقدام كی مذمت كی اور اس كو بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی قرار دی ہے، كيونكہ فلسطين بھی ايك آيسسكو اور يونيسكو كا ركن اور اقوام متحدہ میں ناظر ركن كی حيثيت ركھتا ہے، لہذا ضروری ہے كہ اسلامی اور بين الاقوامی شخصيات اس ملك كے علمی، تربيتی اور ثقافتی اداروں كا دورہ كریں۔
1155004