ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «SESRIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تين روزہ اجلاس كے دوران عربی ممالك میں انقلابی تحريكوں كی كاميابی كے بعد عالمی منڈی میں رونما ہونے والی تبديليوں ، يورپ میں جاری اقتصادی بحران اور اس سے پيدا ہونے والے سرمایہ كاری كے موقعوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
واضح رہے كہ یہ اجلاس ملائيشيا كی عالمی فاؤنڈيشن برائے اسلامی اقتصاد كی كوششوں اور شعبہ اسلامی اقتصاد میں سرگرم دنيا بھر كے اساتيد اور ماہرين كی موجودگی میں منعقد كيا جارہا ہے ۔
اسی طرح اس اجلاس كے ضمن میں اسلامی مالياتی اداروں كا تعارف اور ان كی خدمات پر روشنی ڈالنے كے لیے ايك نمائش كا اہتمام بھی كيا جائے گا ۔
1147819