ايران كی علمی اور صنعتی ترقی سے دشمن خائف ہے۔ احمدی نژاد

IQNA

ايران كی علمی اور صنعتی ترقی سے دشمن خائف ہے۔ احمدی نژاد

22:28 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466387
سياسی گروپ: ايران كے صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے كہا: ايران تيزی سے علمی اور صنعتی ترقی كی طرف گامزن ہے اس لئے دشمن، ايران كی ترقی سے خائف ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے آج 18 دسمبر كو صوبہ مازندران كے علمی اور تعميراتی منصوبوں كے ايك پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا: اگرچہ ممكن ہے كہ دشمنان اپنے اقدامات كے تحت چند قدم آگے بڑھا لیں، ليكن ہميشہ كی طرح غلطی كر بیٹھتے ہیں اور شكست كھاتے ہیں۔
احمدی نژاد نے كہا: اگرچہ ملت ايران كو تاريخ میں مختلف حوادث، واقعات، نشيب و فراز اور پابندياں اور مشكلات كا سامنا كرنا پڑا ہے، ليكن دشمنان ملت ايران اپنے ناپاك عزائم كے ساتھ دفن ہوچكے ہیں اور ملت ايران كا توحيد اور عدالت كا پرچم ہميشہ كيلئے سربلند ہے۔
انہوں نے كہا: كئی بار كہہ چكے ہیں اور اب بھی كہتے ہیں كہ دشمنان اپنی پاليسيوں كو ٹھيك كریں اور تمام اقوام اور خصوصی طور پر ايران كے بارے میں اچھے خيالات كا اظہار كریں۔
ايران كے صدر نے كہا : اكثر ممالك كے ايران كے ساتھ دشمنی ہونے كے باوجود كبھی بھی اپنے مقاصد میں كامياب نہیں ہوں گے۔
احمدی نژاد نے دشمن كو مخاطب كرتے ہوئے كہا: بہتر یہی ہے كہ ايران كے ساتھ دوستانہ تعلقات ركھیں كيوں كہ اسی میں ان كا مفاد ہے۔
انہوں نے مزيد كہا: اس راستے كو انتخاب كریں جس پر آج اسلامی جمہوریہ ايران گامزن ہے۔
احمدی نژاد نے كہا: دشمنان نہیں چاہتے كہ ملت ايران بين الاقوامی سطح پر اپنا نام اور مقام پيدا كرے، كيوں كہ وہ جانتے ہیں كہ اس صورت میں سب كچھ تبديل ہوجائے گا اور ان كے پاس كچھ بھی نہیں بچے گا۔
1156489
نظرات بینندگان
captcha