جنوبی اٹلی كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

IQNA

جنوبی اٹلی كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

23:37 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466411
بين الاقوامی گروپ : ۱۷ دسمبر كو "سيسيل" جزيرے كے شہر "سالمی" میں جنوبی اٹلی كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «businessnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ "مسجد رحمہ" سے موسوم اس مسجد كی افتتاحیہ تقريب میں تيونس كے وزير مذہبی امور "نورالدين الخادمی" ، حزب النہضہ كے نائب صدر "عبد الفتاح مورد" اور جزيرہ سيسيل كے مقامی حكام كے ساتھ ساتھ اسلامی ممالك كے سفيروں نے بھی شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ افتتاحیہ تقريب كا آغاز تيونس كے وزير مذہبی امور كے خطاب سے كيا گيا جس كے بعد مسلمان شہری "اللہ اكبر" كے فلك بوس نعروں كے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے ہیں ۔
سال ۲۰۰۹ میں سالمی شہر كے مسلمان شہريوں كی جانب سے عبادتی مركز كے لیے دی گئی درخواست كو حكومت نے قبول كر ليا تھا ليكن مالی ذرائع كی كمی كے باعث یہ منصوبہ مشكلات سے دوچار رہا ہے ۔
1156077
نظرات بینندگان
captcha