مصر میں نئے آئين كے خلاف حزب اختلاف كے مظاہرے / اٹارنی جنرل كا استعفی

IQNA

مصر میں نئے آئين كے خلاف حزب اختلاف كے مظاہرے / اٹارنی جنرل كا استعفی

23:37 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466415
بين الاقوامی گروپ : ۱۸ دسمبر كو مصر میں اسلام پسندوں کے اینٹی گروپوں نے مصر كے نئے آئين پر احتجاج كے لیے ملك بھر میں مظاہرے برپا كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں "الاھرام" ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ احتجاجی مظاہرے اسلامی تعليمات كے مطابق بنيادی آئين كے لیے منعقد ہونے والے ريفرينڈم كے پہلے مرحلے كے بعد حزب اختلاف كے اتحادی نيشنل سالويشن فرنٹ كی كال پر منعقد كیے گئے ہیں ۔
اسی طرح مذكورہ جماعت نے اسلام پسندوں كی مخالف ديگر پارٹيوں كو بھی بنيادی آئين كے خلاف احتجاج كے لیے ان مظاہروں میں بڑھ چڑھ كر حصہ لينے كی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے كہ ريفرينڈم كے پہلے مرحلے كے بعد عوامی سطح پر اختلاف نظر اور مختلف گرپوں كی آپس میں جھڑپیں ديكھنے كو مل رہی ہیں۔
1156073
نظرات بینندگان
captcha