ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں "الاھرام" ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ احتجاجی مظاہرے اسلامی تعليمات كے مطابق بنيادی آئين كے لیے منعقد ہونے والے ريفرينڈم كے پہلے مرحلے كے بعد حزب اختلاف كے اتحادی نيشنل سالويشن فرنٹ كی كال پر منعقد كیے گئے ہیں ۔
اسی طرح مذكورہ جماعت نے اسلام پسندوں كی مخالف ديگر پارٹيوں كو بھی بنيادی آئين كے خلاف احتجاج كے لیے ان مظاہروں میں بڑھ چڑھ كر حصہ لينے كی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے كہ ريفرينڈم كے پہلے مرحلے كے بعد عوامی سطح پر اختلاف نظر اور مختلف گرپوں كی آپس میں جھڑپیں ديكھنے كو مل رہی ہیں۔
1156073