علمائے الازہر ؛ مصری انقلابيوں كے مطالبات كو پورا كيا جائے

IQNA

علمائے الازہر ؛ مصری انقلابيوں كے مطالبات كو پورا كيا جائے

23:55 - December 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2467098
بين الاقوامی گروپ : الازہر كے علماء اور آئمہ جماعت نے قاہرہ میں مصر كے عوامی انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر ايك اجتماع سے خطاب كے دوران مصری انقلابيوں كے تمام مطالبات كو پورا كرنے كا تقاضا كيا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازہر كے علماء اور آئمہ جماعت نے "التحرير" چوك پر ہونے والے اجتماع میں شركت كی اور جن مطالبات كے لیے عوام نے انقلاب برپا كيا ہے ان كو پورا كرنے كا تقاضا كيا ہے ۔
الازہر كے علماء نے اس اجتماع میں زور ديا ہے كہ مصری انقلابيوں كی شہادت میں ملوث عناصر كو بری نہیں ہونا چاہيئے بلكہ ان كے خلاف پھانسی كا حكم صادر كيا جانا چاہيئے ۔
قابل ذكر ہے كہ الازہر كے علماء نے "اللہ اكبر" كے فلك شگاف نعروں كے ساتھ تمام حكومتی اداروں میں موجود كرپشن كے مقابلے پر تاكيد كی ہے ۔
940842
نظرات بینندگان
captcha