ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" چينل كے حوالے خبر دی ہے كہ لبنان میں شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ شيخ عبدالامير قبلان اور لبنان میں ايران كے قونصل خانے كے اتاشی نے اس كونسل كے دفتر میں ملاقات اور گفتگو كی۔ اس ملاقات میں قونصل خانے كے ديگر عہديدار بھی ہمراہ تھے۔
آيت اللہ قبلان نے اس ملاقات میں كہا: اسلامی جہوریہ ايران مسلمانوں كے درميان وحدت اور اتحاد كيلئے اہم كردار ادا كررہا ہے۔ اور ہميشہ مختلف اسلامی مذاہب كے درميان تعلقات پيدا كرنے كی كوشش كررہا ہے، تاكہ امت اسلام ايك دوسرے سے تعاون كے ساتھ مختلف سازشوں كا مقابلہ كرسكیں۔
لبنان میں شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر نے اس ملك میں ايرانی قونصل خانے كے اتاشی رئيس زادہ كی سرگرميوں كو سراہا۔
1157301