ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ملائيشين نيوز ايجنسی "Bernama" كے حوالے سے خبر دی ہے كہ مكہ میں اسلامی ممالك كے چوتھے اجلاس میں اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے ميانمر كے مسلمانوں كے حالات سے آگاہی كيلئے ايك نمائندہ كو مقرر كيا گيا۔
اسلامی تعاون تنظيم نے اعلان كيا كہ ميانمر كے مسلمانوں كی ضروريات اور ان كی ديكھ بھال كيلئے ايك نمائندہ كو بھيجا جائے گا۔
واضح رہے كہ بدھ متوں كی زيادہ تر تعداد ايشياء كے جنوب مشرقی ملك ميانمر میں ساكن ہیں، اس مذہب كے شدت پسندوں نے گذشتہ چند ماہ سے مسلمانوں پر حملے اور ان كے خلاف اقدامات كا آغاز كيا ہے۔ اور ميانمر كے صوبہ راخين میں جہاں مسلمانوں كی تعداد زيادہ ہے، ان كو بے گھر كرديا گيا۔
بدھ متوں كا كہنا ہے كہ ميانمر میں مسلمانوں كی شہريت نہیں ہے۔ حالانكہ گذشتہ چند سالوں سے مسلمان اس ملك میں رہائش پذير ہیں۔
ياد رہے كہ ميانمر كے مسلمانوں كی صورتحال كا جائزہ لينے كيلئے اكمل الدين احسان اوغلو نے اس ملك كا سفر اور اس ملك كے صدر سے ملاقات كی اور مسلمانوں كی ضروريات كے بارے میں گفتگو كی۔
1157266