ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے براثا نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ عراق كی اسلامی سپريم كونسل كے سربراہ سيد عمار الحكيم نے گذشتہ روز بصرہ سے آنے والے زائرين سے ملاقات كے دوران كہا: جتنا بھی دہشت گردی كے اقدامات میں اضافہ ہوا ہے، كربلا میں امام حسين﴿ع﴾ كے زائرين اور مكتب حسينی میں اتنا ہی اضافہ ہورہا ہے۔
سيد عمار الحكيم نے مزيد كہا: امام حسين﴿ع﴾ كے زائرين صلح طلب اور مہذب ہیں، اور جب زائر پيدل سفر كركے امام حسين﴿ع﴾ كی زيارت كيلئے جاتا ہے، مكتب حسينی پر ثابت قدم رہنے كا عزم بھی كرتا ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق ہر سال چہلم امام حسين﴿ع﴾ نزديك ہونے پر عراق اور ديگر ممالك سے حضرت امام﴿ع﴾ كی زيارت كيلئے كربلا كی طرف سفر كرتے ہیں اور اس مناسبت سے عزاداری اور ماتم داری كرتے ہیں۔
1157008