زہريلی گيس كے ذريعے بحرينی جوان كی شہادت / جمعيت الوفاق نے تصديق كردی

IQNA

زہريلی گيس كے ذريعے بحرينی جوان كی شہادت / جمعيت الوفاق نے تصديق كردی

23:15 - December 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2467551
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی سياسی جماعت "جمعيت الوفاق" كی مركزی شوری كے صدر نے "ابوصيع" نامی علاقے میں سيكورٹی فورسز كی جانب سے زہريلی گيس كی شيلنگ كے نتيجے میں ايك بحرينی جوان "باسل القطان" كی شہادت كی تصديق كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوزنیٹورك كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۲۰ دسمبر كو جمعيت الوفاق كی مركزی شوری كے صدر "جميل كاظم" نے كہا : شہيد باسل كو سانس كی بيماری تھی اور بحرينی فورسز كی جانب سے زہريلی گيس كی مسلسل شيلنگ كے باعث ان حالت مزيد بگڑنے سے وہ شہيد ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز مظاہرہ كرنے والے جوانوں اور احتجاجی ريليوں كو كنٹرول كرنے كے لیے متعلقہ ائيريوں میں كريك ڈاؤن كرتے ہوئے شہريوں كو اجتماعی طور پرسزا ديتی ہیں جس كی وجہ سے بے گناہ بچوں ، بوڑھوں اور خواتين كومشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے ۔
1157726
نظرات بینندگان
captcha