برطانوی شہری كی آزادی بيان كے بہانے سے قرآن پاك كی توہين

IQNA

برطانوی شہری كی آزادی بيان كے بہانے سے قرآن پاك كی توہين

22:40 - December 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2468218
بين الاقوامی گروپ : مسلمانوں كی مقدس كتاب قرآن مجيد كی شان میں گستاخی كرنے والے برطانوی شہری نے عدالت میں اپنا دفاع كرتے ہوئے اعلان كيا : اس نے صرف آزادی بيان كے حق كو استعمال كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "ليسٹر شائر" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ "پیٹر كرافورڈ" نے كچھ عرصہ قبل اسلامی تعليمات كی تبليغ میں مشغول دو مسلمانوں كے سامنے قرآن مجيد كے كچھ صحفوں كو پھاڑنے كے بعد اس مقدس آسمانی كتاب كو زمين پر پھينكا تھا ۔
اس منكر خدا نے برطانوی شہر "ليسٹر شائر" كی عدالت میں ان الزامات كو رد كرتے ہوئے كہا : اس نے صرف اظہار رائے كی آزادی پر مبنی اپنے مسلم حق كو استعمال كيا ہے ۔
اس كے وكيل نے دفاع كے دوران كہا : جب كوئی اپنے دين اور عقائد كی تبليغ و ترويج كرتا ہے تو اسے یہ بات اپنے ذہن میں ركھنی چاہيئے كہ دوسرے افراد بھی اس كے خلاف موقف اختيار كرسكتے ہیں ۔
1158026
نظرات بینندگان
captcha