ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «mauritanie-web»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ روز ۲۳ دسمبر كو اختتام پزير ہونے والے حزب اسلامی كے دوسرے سالانہ اجلاس میں ايك بيانیہ جاری كيا گيا جس میں پارٹی كے تمام عہديداروں نے متفقہ طور پر شمالی مالی میں غير ملكی فوجوں كی موجودگی كے لیے پاس كی گئی قراردادوں كی مخالفت كا اظہار كيا ہے ۔
اس بيان میں میں كہا گيا : جمہوریہ مالی میں جاری بحران كا آغاز سلفی اور شدت پسندوں كی جانب سے بعض شمالی علاقوں پر قبضے كے ذريعے ہوا لہذا اس مسئلے كو مذاكرات كے ذريعے حل كرنا چاہيئے اور فوجی مداخلت كسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔
1159474