ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سے "سما سوريا" نامی الكٹرانك اخبار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك با اعتماد ذرائع نے اس روزنامے میں اعلان كيا : لبنان میں حزب اللہ كے زير نظارت عبرانی زبان میں سیٹلائیٹ چينل شروع كرنے كے لیے متعدد میڈيا سرگرمياں جاری ہیں ۔
ذرائع كے مطابق ، اس چينل كی آرگنائزنگ كمیٹی سٹلائیٹ پر اس چينل كو مؤثر بنانے كی كوشش كررہی ہے تاكہ صیہونی معاشرے كے سامنے حزب اللہ كا حقيقی چہرہ پيش كيا جاسكے ۔
ذرائع نے واضح كيا : اب وہ وقت آ چكا ہے كہ حقيقت سے ناآشنا اسرئيلی عوام اپنے چينلوں سے ہٹ كر كسی اور چينل سے ہمارے نظريات كے بارے میں آگاہی حاصل كرے ۔
1160288